بالی وڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم کرش میں وی ایف ایکس تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔ راکیش ان دنوں اپنے بیٹے رتیک روشن کو لے کر فلم قابل بنا رہے ہیں جس کی ڈائرکشن کا کام سنجے گپتا کر رہے ہیں۔ راکیش روشن ان دنوں فلم کرش کی سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جو
ان کی سپر ہٹ فلم کوئی مل گیا کا چوتھا ورژن ہے۔ انہوں نے کہا کرش ۔ میں ان کی اس سیریز کی پچھلی فلموں سے کہیں زیادہ ایکشن ہوگا اور
ساتھ ہی اس فلم کے مناظر میں وی ایف ایکس تکنیک کا بھی بھرپور استعمال کیا
جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اس فلم کی شوٹنگ آئندہ سال اپریل یا مئی میں
شروع ہو، چونکہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے اس لیے ہو سکتا ہے اس کی
شوٹنگ 2018
میں ہی شروع ہو۔ انہوں نے کہا ہمیں ابھی اس کے وی ایف ایکس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمارا بجٹ بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس فلم کے لئے بین الاقوامی ایکشن ڈائریکٹر کو
لیں گے کیونکہ ہم ایکشن اور وی ایف ایکس کو بلندی پر لانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جب سے فلم انڈسٹری میں جنوبی ہند کی فلم باہوبلی
نے اپنے وی ایف ایکس مناظر کی بدولت کامیابی حاصل کی ہےتبھی سے ہر بڑا
فلمساز اور ڈائریکٹر اپنی فلم میں ان کا استعمال کرنے لگا ہے، لیکن ابھی تک
ہندی فلم انڈسٹری کے کسی بھی پروڈیوسر و ڈائریکٹر کی فلم کو وہ کامیابی
نہیں مل پائی ہے جو باہوبلی کو ملی تھی۔ سلمان خان کی سلطانمیں بھی اسی تکنیک کا استعمال کیا گیا تھا